عرفات منہاس کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے ہرا دیا
Webdesk
|
20 Oct 2026
راولپنڈی: عرفات منہاس کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت سہ ملکی سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی۔
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 302 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلش ٹیم 39ویں اوور میں 215رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے مشکل وقت میں 59 رنز کی اننگ کھیلی اور پھر 40 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔
303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 39 ویں اوور میں 215 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔
قومی ٹیم میں آج فخر زمان، صائم ایوب، بابراعظم، سعد بیگ، حسن نواز، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رف شامل تھے۔
Comments
0 comment