مریم نواز شریف کا ورلڈ آسٹیوپوروسس ڈے پر خصوصی پیغام
Webdesk
|
20 Oct 2026
لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ آسٹیوپوروسس ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں ہڈیوں کی کمزوری کی بیماری سے بچا، تشخیص اور علاج کے بارے میں عوامی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ہڈیوں کی مضبوطی اور زندگی بھر ان کی حفاظت ورلڈ آسٹیوپوروسس ڈے 2026 کا خصوصی تھیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹیوپوروسس کو خاموش بیماری کہا جاتا ہے کیونکہ ہڈی ٹوٹنے سے پہلے عموما اس کی واضح علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔
وزیراعلی پنجاب نے ہڈیوں کو مضبوط رکھنے کے لیے کیلشیم، وٹامن ڈی اور پروٹین سے بھرپور متوازن غذا کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب، ہیلتھ انیشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی اور پینل میں شامل ہسپتالوں کے ذریعے شہریوں کو ہڈیوں اور جوڑوں کے امراض کا مفت علاج فراہم کر رہی ہے۔
مریم نواز شریف کے مطابق پریوینشن پروگرام کے تحت مختلف بیماریوں سے بچا، ابتدائی تشخیص اور عوامی آگاہی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
خواتین اور بچوں کی صحت کے لیے محکمہ بہبودِ آبادی پنجاب جبکہ مزدوروں کو موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے بنیادی طبی سہولیات اور غذائیت سے متعلق مشاورت بھی فراہم کی جاتی ہے۔
Comments
0 comment