ٹرمپ امریکا کو تباہ کن ڈیل میں نہیں دھکیلیں گے، وائٹ ہاؤس

ٹرمپ امریکا کو تباہ کن ڈیل میں نہیں دھکیلیں گے، وائٹ ہاؤس

ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل جلد ہو جائے گی
ٹرمپ امریکا کو تباہ کن ڈیل میں نہیں دھکیلیں گے، وائٹ ہاؤس

Webdesk

|

21 Apr 2026

واشنگٹن: وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو ایران کے ساتھ ایک اور تباہ کن ڈیل میں نہیں دھکیلیں گے۔

ترجمان وائٹ ہاوس کانے کہاہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران سے ڈیل کی تو یہ سب کے لیے امن، سلامتی اور تحفظ یقینی بنائے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل جلد ہو جائے گی۔ مگر جلد بازی میں کوئی بری ڈیل نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا میں آنے والی خبریں غلط ہیں کہ میں ڈیل کرنے کے لیے کسی دباؤ میں ہوں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر اسلام آباد جا رہے ہیں۔ ڈیل ہونے تک ایران کی بحری ناکہ بندی برقرار رہے گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!