آٹے کی نئی سرکاری قیمت مقرر؛ نوٹیفکیشن جاری
تمام دکانداروں اور اسٹال ہولڈرز کو سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Webdesk
|
26 Nov 2026
کراچی: کمشنر کراچی نے آٹے کی نئی سرکاری قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نئے نرخ نامے کے تحت آٹے کی قیمتوں میں 13 سے 20 روپے فی کلو تک اضافہ کیاگیاہے۔
ڈھائی نمبر آٹے کی ہول سیل قیمت 18 روپے اضافے سے 140 روپے فی کلو مقررکی گئی ہے،ڈھائی نمبر آٹے کی ریٹیل قیمت 20 روپے اضافے سے 145 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ فائن آٹا ہول سیل 15 روپے اضافے سے 147اور ریٹیل قیمت 150 روپے فی کلو مقررکردی گئی ہے۔
چکی آٹے کی ریٹیل قیمت 13 روپے اضافے کے ساتھ 158 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔ تمام دکانداروں اور اسٹال ہولڈرز کو سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments
0 comment