کراچی عمارت سانحہ، اموات کی تعداد 13 ہوگئی

اب بھی 9 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے
کراچی عمارت سانحہ، اموات کی تعداد 13 ہوگئی

ویب ڈیسک

|

28 Nov 2026

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی سے متصل ایڈمن سوسائٹی میں عمارت منہدم ہونے کے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کے واقعے کے بعد چوتھے روز بھی امدادی کارروائیاں جاری رہیں اور اس دوران ریسکیو رضاکاروں نے 3 لاشیں ملبے سے نکالیں، جس کے بعد اموات کی تعداد مجموعی طور پر 13 تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ 9 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جنکے اہل خانہ موقع پر بیٹھے اپنے پیاروں کیلیے معجزے کی دعا کررہے ہیں۔

جاں بحق افراد میں سے بیشتر نوجوان ہیں جبکہ واقعے میں 14 افراد زخمی ہوئے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ جدید مشینری اور آلات کی مدد سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ اگر کوئی زندہ موجود ہے تو اُسے نکال لیا جائے۔

دوسری جانب کراچی سے تین میتوں کو جے ڈی سی نے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردیا جبکہ مرنے والوں کے اہل خانہ کی کفالت کیلیے پانچ لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا۔

سماجی کارکن ظفر عباس نے حکومت پر زور دیا کہ مرنے والے بیشتر غریب مزدور تھے جن کے اہل خانہ کی کفالت کیلیے کم از کم فی کس 1 کروڑ روپے کا اعلان کیا جائے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!