1 hour ago
یو اے ای میں پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانے 5 روز کے لیے بند رہیں گے
5 اور 6 دسمبر کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث پاکستانی سفارتی دفاتر بھی بند رہیں گے۔
Webdesk
|
27 Nov 2026
متحدہ عرب امارات میں 55ویں عید الاتحاد (قومی دن) کی تعطیلات کے باعث پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانے مسلسل پانچ روز بند رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں سرکاری ملازمین کے لیے 2 سے 4 دسمبر جبکہ نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 2 اور 3 دسمبر کو عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے بعد 5 اور 6 دسمبر کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث پاکستانی سفارتی دفاتر بھی بند رہیں گے۔
اس طرح پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانے 2 دسمبر سے 6 دسمبر تک بند رہنے کا امکان ہے، جبکہ معمول کی سرگرمیاں پیر 7 دسمبر 2026 سے بحال ہوں گی۔ یہ تعطیلات متحدہ عرب امارات کے قومی دن عید الاتحاد کی تقریبات کے سلسلے میں دی جا رہی ہیں۔
Comments
0 comment