55 mins ago
اداکار سلیم شیخ کی بیٹی سلینا سلیم رشتہ ازدواج میں منسلک
Webdesk
|
27 Nov 2026
کراچی: پاکستان کے معروف اداکار سلیم شیخ کی صاحبزادی، ماڈل اور ڈیجیٹل کری ایٹر سلینا سلیم اپنے منگیتر ابراہیم شیخ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
سلینا سلیم اور ابراہیم شیخ کے نکاح کی یہ سادہ اور پروقار آٹ ڈور تقریب منعقد کی گئی، جس میں اہلِ خانہ، قریبی دوستوں اور شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کر کے جوڑے کو دعاں سے نوازا۔
نکاح کے پرمسرت موقع پر دلہن سلینا سلیم نے سفید آرگنزا کا روایتی شرارہ زیب تن کیا، جس پر چاندی کے ستاروں کا نفیس کام کیا گیا تھا، جبکہ سنہری گوٹا کناری سے مزین ڈوپٹہ ان کے لباس کی دلکشی میں مزید اضافہ کر رہا تھا، دوسری جانب دولہا ابراہیم شیخ نے سفید کرتے، پاجامے اور کوٹ کا انتخاب کیا۔
تقریب کے دوران اداکار سلیم شیخ کی اپنی بیٹی کی شادی کی خوشی میں رقص کرنے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
اس خوشی کے موقع پر شوبز کے ستاروں کی کہکشاں بھی سجی رہی، جن میں جاوید شیخ، بہروز سبزواری، مومل شیخ، شہروز سبزواری اور صدف کنول سمیت دیگر عزیز و اقارب شامل تھے۔
Comments
0 comment