ترکیہ کا سعودی عرب میں فوج بھیجنے کا فیصلہ: غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ

ترکیہ کا سعودی عرب میں فوج بھیجنے کا فیصلہ: غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ

فوجی تعیناتی کی اجازت دینے کی قرارداد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔
ترکیہ کا سعودی عرب میں فوج بھیجنے کا فیصلہ: غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ

Webdesk

|

21 Oct 2026

ترکیہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کی اجازت کے لیے پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حکمراں جماعت اے کے پارٹی کے ایک رکن پارلیمنٹ نے بدھ کو بتایا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق سے متعلق بل کی منظوری کے بعد فوجی تعیناتی کی اجازت دینے کی قرارداد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے اگست میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ ترکیہ نے منگل کو اس معاہدے کی پارلیمانی توثیق کے لیے دستاویزات پیش کردیں. جس کے بعد نیٹو کی دوسری بڑی فوج رکھنے والا ملک سعودی عرب کے ساتھ باضابطہ مشترکہ دفاعی عہد کے قریب آگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سعودی عرب کو حوثی حملوں کے تناظر میں سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ تاہم سعودی عرب میں ترک فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی منظوری کا عمل ابھی مکمل ہونا باقی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!