49 mins ago
معروف گلوکار شفقت امانت علی کا بلڈ کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Webdesk
|
18 Nov 2026
کراچی: معروف گلوکار شفقت امانت علی کے بلڈ کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔
پٹیالہ گھرانے کے نامور گلوکارشفقت امانت علی نیانکشاف کیا ہیکہ وہ نایاب قسم کے بلڈ کینسر ملٹی پل مائیلوما میں مبتلا رہ چکے ہیں، تاہم علاج کے بعد ان کی طبیعت میں بہتری آگئی۔
گلوکار شفقت امانت علی نے پریس کانفرنس میں اپنی بیماری کے حوالے سے بتایاکہ انہیں ملٹی پل مائیلوما کی تشخیص ہوئی تھی جو کینسر کی ایک نایاب قسم ہے،تاہم علاج کے بعد ان کی بون میرو بائیوپسی کی رپورٹ کلیئر آگئی اور وہ اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں،لیکن مکمل صحت یابی کے لیے انہیں مزید علاج کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔
گلوکار شفقت امانت علی کے مطابق اسٹیم سیل تھراپی اور آٹو ٹرانسپلانٹ سیقبل وہ احتیاطا ادویات استعمال کر رہے ہیں،جبکہ ہلکی نوعیت کی کیموتھراپی کا سلسلہ بھی ہر ہفتے جاری ہے، صحت یابی کے بعد وہ دوبارہ موسیقی کی دنیا میں واپسی کرتے ہوئے کنسرٹس میں پرفارم کریں گے۔
واضح رہے کہ شفقت امانت علی معروف میوزک بینڈ فیوژن کے سابق مرکزی گلوکار ہیں، وہ پٹیالہ گھرانے کے نامور گلوکار استادامانت علی خان کے صاحبزادے اوراسدامانت علی کے بھائی ہیں۔
Comments
0 comment