3 hours ago
سعودی عرب میں پیر تک بارش کا الرٹ جاری
Webdesk
|
22 Oct 2026
ریاض: سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مملکت کے بیشتر علاقوں میں پیر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ، جازان، عسیر، الباحہ، مدینہ، حائل اور قصیم ریجن میں درمیانے درجے سے شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق شدید بارشیں سیلابی صورتحال، ژالہ باری، گرد آلود ہوائیں چلنے کا سبب بن سکتی ہیں۔
جبکہ الشرقیہ، تبوک، الجوف اور حدود الشمالیہ میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔
سول ڈیفنس نے جاری کردہ بیان میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
بیان کے مطابق سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔ ایسے مقامات پر جہاں بارش کا پانی جمع ہو تیراکی سے گریز کیا جائے۔
سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اعلان کردہ شہری دفاع کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔
Comments
0 comment