1 hour ago
معروف موسیقار پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا
ویب ڈیسک
|
22 Oct 2026
کراچی: پاکستانی گلوکار اور موسیقار وقار علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پھیپھڑوں کے کینسر کے چوتھے مرحلے کی تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں نے مداحوں اور چاہنے والوں سے صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
وقار علی نے اپنے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسپتال کے بستر سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس بارے میں آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت ان کے اور ان کے اہل خانہ کے لیے مشکل ہے، تاہم وہ ایمان، حوصلے اور امید کے ساتھ اس مرحلے کا سامنا کر رہے ہیں۔
گلوکار نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسی خبر شیئر کرنا آسان نہیں، لیکن وہ ان لوگوں کو اپنی کیفیت سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے برسوں سے ان کے سفر میں ساتھ دیا اور محبت و حمایت سے نوازا۔
وقار علی پاکستانی میوزک انڈسٹری کی دنیا میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ ان کے معروف گانوں میں ’’پیسے آنے دے‘‘ اور ’’میرا نام ہے محبت‘‘ شامل ہیں، جبکہ مقبول ڈرامے ’’ہم سفر‘‘ کے گیت ’’وہ ہم سفر تھا‘‘ کی موسیقی بھی انہوں نے ترتیب دی تھی۔
Comments
0 comment