5 hours ago
بل کلنٹن کا مسلمانوں کے خلاف نفرت اور امتیازی سلوک کی مذمت، قرآن کی آیت کا حوالہ بھی دے دیا
ویب ڈیسک
|
22 Oct 2026
سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویوں اور مذہبی بنیادوں پر امتیازی سلوک کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسلمانوں کو صرف ان کے مذہب کی وجہ سے برا بھلا کہے جانے سے تنگ آچکے ہیں۔
ایک حالیہ خطاب میں بل کلنٹن نے اپنی بیٹی کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے 15 سال کی عمر میں انہیں قرآن مجید کی ایک ایسی آیت کی طرف توجہ دلائی جو نسل، قوم اور برادری کی بنیاد پر برتری کے تصور کو رد کرتی ہے۔
یہ آیت سورۃ الحجرات کی آیت نمبر 13 ہے، جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس نے انسانوں کو ایک مرد اور عورت سے پیدا کیا اور انہیں مختلف قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کیا تاکہ وہ ایک دوسرے کو پہچان سکیں۔ اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو سب سے زیادہ پرہیزگار ہے، بے شک اللہ سب کچھ جاننے والا اور باخبر ہے۔
بل کلنٹن کے بیان میں اس قرآنی پیغام کا حوالہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور نفرت کی مخالفت کے تناظر میں دیا گیا۔
Comments
0 comment