فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 100 روپے سے زائد کا اضافہ
Webdesk
|
22 Oct 2026
پشاور: ایک ہفتے کے دوران فی کلو ایل پی جی میں 100 روپے سے زائد اضافے کے بعد 530 سے 550 روپے تک پہنچ گئی۔
پشاور میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب عوام اور دیہاڑی دار طبقے کی مشکلات میں انتہائی اضافہ کر دیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 100 روپے سے زائد کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔
جس سے گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ رکشہ ڈرائیوروں کا چولہا جلنا بھی دشوار ہو گیا ہے۔ایک ہفتے قبل جو ایل پی جی 430 روپے فی کلو تھی، وہ اب 530 سے 550 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر اب 6 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔
عام شہریوں کا کہنا ہے کہ "مہنگائی کے اس دور میں زندگی پہلے ہی اجیرن ہو چکی ہے اور اب گیس کی قیمتوں میں اس قدر اضافے سے غریب کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔
شہریوں اور متاثرہ افراد نے حکومت اور مقامی انتظامیہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
Comments
0 comment