3 hours ago
مسلمان ہوں لیکن نماز نہیں پڑھتی: شبانہ اعظمی کا اعتراف
Webdesk
|
22 Oct 2026
ممبئی: سابق بھارتی اداکارہ اور جاوید اختر کی اہلیہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ وہ مسلمان ہیں لیکن نماز نہیں پڑھتیں۔
شبانہ اعظمی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مذہب سے متعلق بھی گفتگو کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ میرے والد خدا کو نہ ماننے والے) تھے اور میری والدہ مسلمان تھیں لیکن وہ بھی کسی حد تک مذہبی رسومات پر عمل کرتی تھیں اگرچہ بہت سنجیدگی سے نہیں، والدہ اپنی روزمرہ کی گفتگو میں ماشااللہ اور انشااللہ جیسے الفاظ استعمال کرتی ہیں۔
شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ جیسے کبھی کبھی میں ماشااللہ یا انشااللہ کہہ دیتی ہوں تو جاوید کہتے ہیں، 'تم بار بار ایسا کیوں کہتی ہو؟ اگر کوئی شخص ہر وقت پربھو جی کی مرضی کہتا رہے، تو تمہیں کیسا لگے گا؟ لیکن میرا ماننا ہے کہ یہ بس میری زبان کا ایک حصہ بن چکا ہے۔
شبانہ نے یہ بھی کہا کہ مجھے کبھی مذہب کے بارے میں جاننے یا اس میں دلچسپی لینے کا خیال نہیں آیا، میں مسلمان ہوں، مجھے عید، اردو اور یہاں کا کھانا پسند ہے، مجھے یہ سب چیزیں اچھی لگتی ہیں لیکن ہم نماز نہیں پڑھتے اور ہمارا مذہب سے اس طرح کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ مذہب ایک ذاتی معاملہ ہے اور ریاست کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔
Comments
0 comment