امریکا مشرقِ وسطی میں تعینات فوجیوں میں کمی کر رہا ہے: امریکی میڈیا

امریکا مشرقِ وسطی میں تعینات فوجیوں میں کمی کر رہا ہے: امریکی میڈیا

سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے تفصیلات نہیں بتائی جاتیں۔
امریکا مشرقِ وسطی میں تعینات فوجیوں میں کمی کر رہا ہے: امریکی میڈیا

Webdesk

|

22 Oct 2026

نیویارک: امریکا خاموشی سے مشرقِ وسطی میں تعینات امریکی فوجیوں میں کمی کر رہا ہے۔

 امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نے امریکی عہدیدار اور سینئر فوجی اہلکار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکا حوثی خطرات اور ایران کی براہِ راست دھمکیوں کی وجہ سے مشرق وسطی کے فوجی اڈوں سے امریکی اہلکاروں کی موجودگی خاموشی سے کم کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹِم ہاکنز کا کہنا ہے کہ مختلف مشنز کے لیے آپریشنل تیاری بہتر بنانے کے لیے امریکی فوج معمول کے مطابق اہلکاروں اور ساز و سامان کی نقل و حرکت کرتی رہتی ہے اور سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے تفصیلات نہیں بتائی جاتیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی افواج خطے میں امریکی اہلکاروں اور امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے بدستور چوکس اور تیار ہیں۔

اس سے قبل سعودی عرب کے شہر دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حملے کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب میں تعینات امریکی حکومت کے غیر ہنگامی عملے اور ان کے اہلِ خانہ کو سعودیہ چھوڑنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!