سونے کی عالمی قیمت دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی عالمی قیمت دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

شرحِ سود طویل عرصے تک بلند رہنے کے امکان نے سونے کی قیمت پر دباؤ بڑھا دیا۔
سونے کی عالمی قیمت دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

Webdesk

|

22 Oct 2026

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں جمعرات کو 1.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی. جس کے بعد فی اونس قیمت 4 ہزار 85 ڈالر کی سطح پر آگئی، جو 14 اکتوبر کے بعد کم ترین سطح ہے۔

عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی قیمتوں، مہنگائی میں اضافے کے خدشات اور شرحِ سود طویل عرصے تک بلند رہنے کے امکان نے سونے کی قیمت پر دباؤ بڑھا دیا۔

ایشیائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.3 فیصد کمی کے بعد 4,085.29 ڈالر فی اونس ہوگئی، جب کہ دسمبر میں فراہمی کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 1.2 فیصد کمی کے ساتھ 4,100.90 ڈالر فی اونس پر آگئے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!