روزانہ 37 فلسطینی بچے اپنی والدہ سے محروم ہورہے ہیں، اقوام متحدہ

روزانہ 37 فلسطینی بچے اپنی والدہ سے محروم ہورہے ہیں، اقوام متحدہ

اسرائیلی فوج کی بربریت سے ابتک 10 ہزار خواتین شہید ہوچکی ہیں
روزانہ 37 فلسطینی بچے اپنی والدہ سے محروم ہورہے ہیں، اقوام متحدہ

ویب ڈیسک

|

6 May 2024

 فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کے اعلان کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں اور بمباری کے باعث غزہ میں روزانہ 37 بچے اپنی ماؤں سے محروم ہو جاتے ہیں۔

انروا کا کہنا ہے کہ غزہ کے باشندوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں اب تک 10,000 سے زائد خواتین شہید اور 19,000 زخمی ہو چکی ہیں۔

سوشل نیٹ ورک ایکس پر آج شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے اور اوسطاً 37 بچے روزانہ اپنی ماؤں سے محروم ہو رہے ہیں۔

عالمی ادارے نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں حالات زندگی انتہائی خطرناک ہیں، خاص طور پر 155,000 سے زائد حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین کو پینے کے پانی اور حفظان صحت کی سہولیات تک رسائی میں شدید مسائل کا سامنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت امریکا اور یورپ کی حمایت سے غزہ کے مکینوں کے خلاف اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کے فوجی شہری آبادیوں، ہسپتالوں، مساجد، اسکولوں اور رہائشی مکانات کو بمباری کرکے تباہ برباد کر رہے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!