3 سالوں میں 18 لاکھ 71 ہزار 666 پاکستانی روزگار کے لیے بیرون ملک گئے

3 سالوں میں 18 لاکھ 71 ہزار 666 پاکستانی روزگار کے لیے بیرون ملک گئے

وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کیں۔
3 سالوں میں 18 لاکھ 71 ہزار 666 پاکستانی روزگار کے لیے بیرون ملک گئے

Webdesk

|

16 Oct 2026

اسلام آباد: 3 سال کے دوران 18 لاکھ 71 ہزار 666 پاکستانی روزگار کے لیے بیرون ملک گئے جن میں ڈاکٹرز، انجینئرز، آئی ٹی پروفیشنلز اور ماہرین تعلیم بھی شامل ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ سومرو کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کیں۔

سال 2024 کے دوران کل 45 ہزار830 اعلی تعلیم یافتہ پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک گئے۔

دستاویزات کے مطابق ان میں سے منیجرز کی تعداد 23 ہزار 674 ریکارڈ کی گئی، انجینئرز8 ہزار 15، اکانٹنٹس کی تعداد 4 ہزار 779 اور ڈاکٹروں کی تعداد 3 ہزار 625 رہی۔ اسی طرح ایک ہزار 729 اساتذہ جبکہ  2 ہزار 30 نرسز بیرون ملک روزگار کیلئے گئیں۔

بیرون ملک جانے والوں میں کمپیوٹر پروگرامرز کی تعداد ایک ہزار 351، سسٹم اینالسٹس کی 388، فارماسسٹس کی 155 اور ڈیٹا انکوڈر کی تعداد 84 رہی۔

مزید اعداد و شمار کے مطابق اعلی ہنر یافتہ افراد کی تعداد ایک ہزار 616،مالیاتی تجزیہ کاروں  کی تعداد 683، مشیر 836، بجٹ کنٹرولرز کی 64 اور پائلٹس کی تعداد 33 ریکارڈ کی گئی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!