1 hour ago
انمول پنکی عدم شواہد پر ایک اور مقدمے میں بری
Webdesk
|
16 Oct 2026
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے منشیات کے مقدمات میں پراسیکیوشن کی جانب سے شواہد پیش نہ کیے جانے کے باعث انمول عرف پنکی کو پانچویں مقدمے میں بھی بری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے عدم ثبوت کی بنیاد پر مقدمے سے بری کردیا۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ اگر ملزمہ کسی دوسرے مقدمے میں نامزد نہیں تو اسے رہا کردیا جائے۔انمول عرف پنکی کو جمعے کے روز بھی دو مقدمات میں بری کیا گیا تھا۔
تازہ فیصلے کے بعد ملزمہ کو اب تک منشیات سمیت مختلف مقدمات میں مجموعی طور پر پانچ کیسز میں بری کیا جاچکا ہے۔ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف 2018 میں انسدادِ دہشت گردی کے محکمے کے تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
انمول عرف پنکی کو گزری اور کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مقدمات میں بھی بری کیا جاچکا ہے۔
عدالتی کارروائی کے دوران ملزمہ کے خلاف الزامات ثابت نہ ہونے پر عدالت نے بریت کی درخواست منظور کی ہے۔ تاہم، رہائی کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ ملزمہ کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب یا نامزد نہ ہو۔
Comments
0 comment