تین ملکی ون ڈے سیریز: انگلش کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی
Webdesk
|
16 Oct 2026
راولپنڈی: تین ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے انگلینڈ کی ٹیم بھی اسلام آباد پہنچ گئی ہے. جہاں ایئرپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔
پی سی بی کے آفیشل ایکس ہینڈل پرانگلش ٹیم کے کھلاڑیوں کے استقبال کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ تین ملکی ون ڈے سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی. جس میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
سیریز کا پہلا میچ اتوار کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج شام راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی تاکہ میچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔
انگلینڈ ٹیم ہفتہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔انگلینڈ کی ٹیم کی اسلام آباد آمد کے بعد سیریز کے لیے تینوں ٹیموں کی شرکت مکمل ہوگئی ہے۔ شائقین کرکٹ کو راولپنڈی اور لاہور میں دلچسپ مقابلوں کا انتظار ہے۔
Comments
0 comment