3 hours ago
ٹرمپ کا ایران کیخلاف جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان
Webdesk
|
16 Oct 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی زمینی فوج بھیجنے کا امکان مسترد کر دیا۔
نیوز میکس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال نہیں کریں گے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایران میں امریکی فوجی دستے تعینات کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے معاملے پر روس اور چین سے بھی بات چیت کر رہا ہے۔
اس سے قبل امریکی میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ امریکی فوج نے ایران پر حملوں کے نئے منصوبے تیار کیے ہیں جن میں مبینہ طور پر ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے مدر آف آل بمز (MOAB) کا ممکنہ استعمال بھی شامل ہے۔
Comments
0 comment