روسی فوج کا خارکوف میں 2 آبادیوں پر کنٹرول

روسی فوج کا خارکوف میں 2 آبادیوں پر کنٹرول

روسی فوج نکولائیفکا اور وارواروفکا سمیت کئی دوسری آبادیوں کی جانب بھی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔
روسی فوج کا خارکوف میں 2 آبادیوں پر کنٹرول

Webdesk

|

16 Oct 2026

روسی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ روسی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خارکوف کے علاقے میں نیفیودوفکا اور چورنویے کی آبادیوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق بیٹل گروپ نارتھ کے دستے خارکوف میں یوکرینی فوج کے گرد محاصرہ مزید سخت اور اپنے زیر کنٹرول علاقے کو وسیع کر رہے ہیں، روسی فوج نکولائیفکا اور وارواروفکا سمیت کئی دوسری آبادیوں کی جانب بھی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزارت دفاع نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف محاذوں پر یوکرینی فوج کو مجموعی طور پر تقریبا ایک ہزار 105 اہلکاروں کا نقصان ہوا، اس تعداد میں ہلاک اور زخمی دونوں شامل ہوسکتے ہیں، تاہم روسی وزارت دفاع نے علیحدہ اعدادوشمار فراہم نہیں کیے۔

روسی فوج کے مطابق بیٹل گروپ نارتھ کے علاقے میں یوکرین کو 175 سے زیادہ، بیٹل گروپ ویسٹ کے محاذ پر تقریبا 220 اور بیٹل گروپ ساتھ کے علاقے میں قریب 145 اہلکاروں کا نقصان ہوا۔

بیٹل گروپ سینٹر کے زیر ذمہ داری علاقوں میں یوکرینی فوج کو تقریبا 345، بیٹل گروپ ایسٹ کے محاذ پر 190 سے زیادہ جبکہ بیٹل گروپ دنیپر کے علاقے میں تقریبا 30 اہلکاروں کا نقصان پہنچانے کا دعوی کیا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ بیٹل گروپ سینٹر کے دستوں نے دونیتسک کی عوامی جمہوریہ کے شہر دوبروپولیہ میں پیش قدمی کرتے ہوئے 31 عمارتوں پر کنٹرول حاصل کیا۔

وزارت دفاع کے مطابق روسی فضائیہ، ڈرون یونٹس، میزائل فورسز اور توپ خانے نے یوکرینی فوج کے زیر استعمال نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے، ڈرون تیار کرنے والی ورکشاپس، ڈرون ذخیرہ کرنے کے مراکز اور فوجی اہلکاروں اور غیر ملکی جنگجوں کے عارضی تعیناتی مقامات کو 145 علاقوں میں نشانہ بنایا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!