نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 353 ہوگئیں، غیر ملکی سیاحوں سمیت 1300 افراد تاحال لاپتا

نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 353 ہوگئیں، غیر ملکی سیاحوں سمیت 1300 افراد تاحال لاپتا

لاپتا افراد میں 200 خواتین اور 203 مرد شامل ہیں، جبکہ ان کا تعلق 26 مختلف ممالک سے بتایا گیا ہے
نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 353 ہوگئیں، غیر ملکی سیاحوں سمیت 1300 افراد تاحال لاپتا

ویب ڈیسک

|

26 Aug 2026

نیپال میں شدید سیلاب اور طغیانی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 353 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ غیرملکی سیاحوں سمیت 1300 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

نیپال ٹورازم بورڈ کے مطابق لاپتا افراد میں 200 خواتین اور 203 مرد شامل ہیں، جبکہ ان کا تعلق 26 مختلف ممالک سے بتایا گیا ہے۔

لاپتہ غیرملکیوں میں 25 کینیڈین، بھارت کے 133، امریکا کے 47 اور برطانیہ کے 33 شہری شامل ہیں۔

حکام کے مطابق زیادہ تر لاپتا افراد مانسرووار کی جانب سفر کر رہے تھے، جو بھارت اور نیپال کی سرحد کے قریب واقع علاقہ ہے۔

سیلابی ریلوں نے دریائے تریشولی کے اطراف بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور کئی پل پانی کے تیز بہاؤ اور ملبے کی زد میں آکر تباہ ہوگئے۔

تصدیق شدہ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھاٹ بیسی پل سیلابی ریلے کے ساتھ آنے والے ملبے سے ٹکرانے کے بعد ٹوٹ گیا اور کچھ ہی دیر میں پانی میں بہہ گیا۔ یہ پل تریشولی قصبے سے تقریباً 27 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا۔

ایک اور ویڈیو میں دھاڈنگ بیسی پل کے قریب بھی شدید سیلاب دیکھا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سیلابی پانی اپنے ساتھ ایک تباہ شدہ پل کا ملبہ بھی بہا کر لے جا رہا تھا۔

متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیمیں لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ حکام نے تلاش کا عمل مزید تیز کردیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!