ریاض اور جنوبی علاقے میں 3 میزائل فضا میں تباہ کردیئے گئے

ریاض اور جنوبی علاقے میں 3 میزائل فضا میں تباہ کردیئے گئے

حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی اہم تنصیبات کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے
ریاض اور جنوبی علاقے میں 3 میزائل فضا میں تباہ کردیئے گئے

Webdesk

|

14 Oct 2026

ریاض: سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور جنوبی علاقے میں 3 میزائلوں کو فضا ہی میں روک کر تباہ کر دیا گیا ہے۔

حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی اہم تنصیبات کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے. جس کے جواب میں سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے حوثی جنگجووں کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

سعودی اتحادی فوج کے ترجمان ترکی المالکی نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ریاض اور جنوبی علاقے میں 2 ڈرونز کو روک کر تباہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاض میں میزائلوں کا ملبہ گرنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے جبکہ 15 مکانات کو معمولی نقصان پہنچا۔سعودی اتحاد کے ترجمان نے مزید کہا کہ ریاض صوبے کی وادی الدواسر اور السلیل گورنریٹس میں خطرہ ٹل گیا ہے۔

علاوہ ازیں گلف نیوز نے سعودی وزارت توانائی کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب میں میزائل حملوں کے دوران مشرقی شہر ظہران میں تیل کمپنی آرامکو کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جہاں محدود پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

قبل ازیں سعودی اتحادی فوج کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کی سعودی شہر ظہران پر میزائل حملے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔گزشتہ روز سعودی فوجی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں خصوصی آپریشن کی تیاری کرتے ہوئے شہریوں کو انخلا کا عندیہ دیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اتحادی فوج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ کہ صنعا میں مجوزہ خصوصی آپریشن سے پہلے متعلقہ مقام پر موجود شہریوں کو انخلا کی ہدایت جاری کی جائے گی۔

دوسری جانب حوثی تحریک کے فوجی ترجمان یحیی سریع نے سعودی اتحاد کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر صنعا پر حملے کیے گئے تو اس کا جواب سعودی دارالحکومت ریاض میں دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2 روز کے دوران ہونے والے حملوں میں مجموعی طور پر 14 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!