متحدہ عرب امارات میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد ہلاک

اماراتی وزارت داخلہ کے مطابق یہ حادثہ رات 12 بجے سے کچھ دیر پہلے پیش آیا
متحدہ عرب امارات میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد ہلاک

Webdesk

|

13 Nov 2026

متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں ٹرک اور متعدد گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ حادثے میں پانچ ٹرکوں سمیت مجموعی طور پر 23 گاڑیاں متاثر ہوئیں۔

اماراتی وزارت داخلہ کے مطابق یہ حادثہ رات 12 بجے سے کچھ دیر پہلے پیش آیا، جب سڑک پر ٹریفک کی رفتار سست تھی۔ اسی دوران ایک ٹرک ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور ٹرک کئی گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تصادم کے بعد ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے دوسری گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔

فجیرہ پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے بعض کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی، جبکہ دیگر زیر علاج ہیں۔ زخمیوں میں اماراتی، عمانی، بھارتی، برازیلی، پاکستانی، اردنی اور مصری شہری شامل ہیں۔

حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے بعض افراد اماراتی شہری ہیں۔ ہلاک شدگان کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں بھارتی قونصل خانے نے بھی تصدیق کی ہے کہ مرنے والوں میں بھارتی شہری شامل ہیں۔ قونصل خانہ متاثرہ خاندانوں سے رابطے میں ہے اور مقامی حکام کے تعاون سے انہیں مدد فراہم کر رہا ہے۔

حادثے کے بعد پولیس، طبی امداد اور شہری دفاع کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور سڑک کو محفوظ بنایا۔ حکام نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!