میر رضا قتل کیس: پارٹنر کا پستول تحویل میں، فوڈ چین کی برانچ سیل

میر رضا قتل کیس: پارٹنر کا پستول تحویل میں، فوڈ چین کی برانچ سیل

پولیس نے ریسٹورنٹ برانچ کا متعلقہ ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا، ڈی آئی جی ویسٹ
میر رضا قتل کیس: پارٹنر کا پستول تحویل میں، فوڈ چین کی برانچ سیل

ویب ڈیسک

|

12 Nov 2026

کراچی: میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس نے مقتول کے پارٹنر کی برانچ پر چھاپہ مار کر پستول سمیت اہم ریکارڈ ضبط کرلیا۔

تفصیلاتک ے مطابق پولیس نے مقتول کے بزنس پارٹنر کا ذاتی لائسنس یافتہ پستول تحویل میں لے کر فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیا ہے، جبکہ نارتھ ناظم آباد میں واقع ان کی فوڈ چین کی ایک برانچ بھی سربمہر کردی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے مطابق پولیس نے ریسٹورنٹ برانچ کا متعلقہ ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کیس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔ واقعے سے متعلق شواہد اور حاصل کیے گئے ریکارڈ کی بنیاد پر مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ میر رضا کیس کیلیے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کا اجلاس گزشتہ دنوں ہوا جس میں والد کا بیان قلمبند کیا گیا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!