سونے کی قیمت میں 10 ہزار سے زائد کی کمی
عالمی منڈی میں فی اونس سونا 109 ڈالر سستا ہوکر 3940 ڈالر پرآگیا ہے۔
Webdesk
|
12 Nov 2026
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونیکی قیمت 10900 روپے کم ہوکر416536 روپے پرآگئی۔
دس گرام سونیکی قیمت 9345 روپے کم ہوکر357112 روپے ہوگئی ہے جبکہ فی تولہ چاندی 190 روپے سستی ہوکر5578 روپے ہوگئی۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونا 109 ڈالر سستا ہوکر 3940 ڈالر پرآگیا ہے۔
Comments
0 comment