46 mins ago
میر رضا کیس میں جے آئی ٹی کو تفتیش مکمل کرنے کے لئے 10 روز کی مہلت دیدی
عدالت نے جے آئی ٹی کو تفتیش مکمل کرنے کے لئے 10 روز کی مہلت دیتے ہوئے منٹس سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔
Webdesk
|
13 Nov 2026
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے میر رضا کیس میں جے آئی ٹی کو تفتیش مکمل کرنے کے لئے 10 روز کی مہلت دیدی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو میر رضا کیس کی سماعت ہوئی۔
جے آئی ٹی کے تفتیشی افسر ڈی ایس پی فرید خان عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر نے چالان کے لئے مزید مہلت کی استدعا کردی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ تفتیش مکمل کرنے کے لئے 14 روز کی مہلت دی جائے۔
جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس 7 نومبر کو ہوا تھا۔ پہلے اجلاس کے منٹس بھی عدالت میں جمع کروائے گئے ہیں۔ اگلا اجلاس آج (جمعہ) کو ہے۔
عدالت نے جے آئی ٹی کو تفتیش مکمل کرنے کے لئے 10 روز کی مہلت دیتے ہوئے منٹس سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔
Comments
0 comment