شیرنی کے حملے میں نوجوان جاں بحق، فارم مالک گرفتار

شیرنی کے حملے میں نوجوان جاں بحق، فارم مالک گرفتار

زخمی طلحہ کو علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔
شیرنی کے حملے میں نوجوان جاں بحق، فارم مالک گرفتار

Webdesk

|

12 Nov 2026

لاہور میں شیرنی کے حملے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کو کتے کا حملہ ظاہر کرکے چھپانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ پولیس نے فارم مالک اور ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔

 شیرنی کو فارم ہاس سے وائلڈ لائف کی تحویل میں دے دیا گیا۔ پولیس کے مطابق نعمان ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے فارم ہاس پہنچا تھا جہاں شیرنی قابو سے باہر ہوگئی، شیرنی کے حملے سے فارم کا ملازم 19 سالہ طلحہ شدید زخمی ہوگیا۔

 زخمی طلحہ کو علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

 واقعے کی حقیقت چھپانے کے لیے شیرنی کے حملے کو کتے کا حملہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی، مشکوک صورتحال کی جانچ کی گئی تو شیرنی کے حملے کا انکشاف ہوا۔ شیرنی رکھنے کے اجازت نامے، حفاظتی انتظامات اور ممکنہ غفلت کے پہلوں کی جانچ جاری ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!