اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا امکان

اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا امکان

موجودہ اسموگ کی صورتحال کے پیشِ نظر اسکولوں کے اوقاتِ کار میں ردوبدل سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے
اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا امکان

Webdesk

|

12 Nov 2026

لاہور: اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کی اصل حقیقت سامنے آگئی۔

محکمہ تعلیم کے سینیئر عہدیدار نے اسموگ کے باعث اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایجوکیشن سعید اصغر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اسموگ کی صورتحال کے پیشِ نظر اسکولوں کے اوقاتِ کار میں ردوبدل سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن شیئر کیا جانے والا نوٹیفکیشن من گھڑت ہے، لہذا شہری اور والدین غیر مصدقہ معلومات پر ہرگز یقین نہ کریں۔

دوسری جانب لاہور مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 344 کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق برکی روڈ کا علاقہ پیراگون 661 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ لاہور کا آلودہ ترین علاقہ رہا، جبکہ سی ای آر پی آفس کے اطراف 561 اور علامہ اقبال ٹان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 541 ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی فضائی آلودگی کی شرح خطرناک حد تک بلند رہی، جن میں بیدیاں روڈ پر 378، کینٹ 363، ماڈل ٹان اے بلاک 330، ڈی ایچ اے فیز فائیو 326، اے آر سی لاہور 307 اور عسکری 10 میں ایئر کوالٹی انڈیکس 229 ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!