پیٹرول کی قیمت میں مسلسل 8ویں روز بھی کمی

پیٹرول کی قیمت میں مسلسل 8ویں روز بھی کمی

اوگرا نے 13 نومبر کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
پیٹرول کی قیمت میں مسلسل 8ویں روز بھی کمی

ویب ڈیسک

|

12 Nov 2026

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے 13 نومبر کیلیے پیٹرول 3 روپے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد 332 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 360 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 13 نومبر 2026 سے ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتیں وفاقی حکومت کے منظور کردہ طریقہ کار کے تحت مقرر کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 8 روز کے دوران پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 37 روپے 6 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 52 پیسے فی لیٹر کمی ہوچکی ہے۔ 5 نومبر کو پیٹرول 369 روپے 6 پیسے اور ڈیزل 391 روپے 52 پیسے فی لیٹر تھا، جو اب بالترتیب 332 اور 360 روپے ہوگیا ہے۔ 

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!