مصر: پٹرولیم ٹینکر الٹنے سے آتشزدگی، 31 افراد جاں بحق

مصر: پٹرولیم ٹینکر الٹنے سے آتشزدگی، 31 افراد جاں بحق

پیٹرولیم مصنوعات سے بھرا ٹینکر الٹنے کے بعد لگنے والی آگ نے متعدد گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
مصر: پٹرولیم ٹینکر الٹنے سے آتشزدگی، 31 افراد جاں بحق

Webdesk

|

26 Nov 2026

مصر کے شہر جیزہ کے علاقے الوراق میں رنگ روڈ پر پیٹرولیم مصنوعات سے بھرا ٹینکر الٹنے سے کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات سے بھرا ٹینکر الٹنے کے بعد لگنے والی آگ نے متعدد گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ابتدائی اندازے کے مطابق 27 گاڑیاں، جن میں کاریں اور موٹر سائیکلیں شامل ہیں، جل کر تباہ ہوگئیں۔

ریسکیو کارروائیوں کے لیے 39 ایمبولینسیں جائے حادثہ پر روانہ کی گئیں، حکام نے نامعلوم لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے نمونے لینے کا حکم دے دیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ متعدد افراد کو گاڑیوں سے باہر نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔ دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کا قاہرہ میں ٹینکر آتشزدگی کے المناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر مصر عبدالفتاح السیسی، جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور مصری عوام سے دلی تعزیت اور اظہار ہمدردی کی گئی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں برادر ملک مصر کے ساتھ کھڑا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!