امریکی ناکہ بندی، ایران نے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا

امریکی ناکہ بندی، ایران نے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا

یہ اقدام جنگ بندی کی خلاف ورزی اور جارحیت کے مترادف ہے، جسے قزاقی سے بھی تعبیر کیا جا سکتا ہے۔
امریکی ناکہ بندی، ایران نے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا

Webdesk

|

22 Apr 2026

ایران نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی کارروائی کی سخت مذمت کرے، جس میں ایرانی پرچم والے ایک تجارتی جہاز کو قبضے میں لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ایرانی مشن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ارسال کردہ خط میں کہا ہے کہ یہ واقعہ عمان کی سمندری حدود کے قریب پیش آیا اور یہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام جنگ بندی کی خلاف ورزی اور جارحیت کے مترادف ہے، جسے قزاقی سے بھی تعبیر کیا جا سکتا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق اس طرح کی کارروائیاں عالمی بحری راستوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں اور بین الاقوامی جہاز رانی کے تحفظ کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!