1 hour ago
کیلیفورنیا میں عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ پر سرکاری تعطیلات کی منظوری
ویب ڈیسک
|
29 Sep 2026
کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری تعطیلات سے متعلق قانون منظور کرلیا گیا۔
گورنر گیون نیوسم نے اسمبلی رکن میٹ ہینی کے پیش کردہ بل پر دستخط کردیے، جس کے بعد ریاست میں مسلمان ملازمین عیدین کے موقع پر اپنی قانونی چھٹی کے حق کو استعمال کرسکیں گے۔
مسلم تنظیم کیئر کیلیفورنیا نے قانون کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔ تنظیم کے مطابق اس اقدام سے مسلمان ملازمین کو عید کے دن عبادت اور ملازمت یا تعلیمی حاضری میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کی مشکل سے نجات ملے گی۔
مسلم کمیونٹی نے عیدین پر سرکاری تعطیلات دینے کے فیصلے پر مسرت اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کا شکریہ ادا کیا اور اپنے تعاون کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔
Comments
0 comment