ایمن خان و منیب بٹ کو برطانوی پارلیمنٹ میں اعزاز سے نواز دیا گیا

ایمن خان و منیب بٹ کو برطانوی پارلیمنٹ میں اعزاز سے نواز دیا گیا

منیب بٹ کا کہنا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ اتنا متاثر کن رہا کہ اب میں سیاست میں آنے کے بارے میں بھی سوچ رہا ہوں۔
ایمن خان و منیب بٹ کو برطانوی پارلیمنٹ میں اعزاز سے نواز دیا گیا

Webdesk

|

18 Nov 2026

کراچی: پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کو پاکستانی فنون اور شوبز انڈسٹری کے لیے خدمات کے اعتراف میں برطانوی پارلیمنٹ میں اعزازی اسناد پیش کر دی گئیں۔

تقریب لندن کے علاقے ویسٹ منسٹر میں واقع ہاس آف پارلیمنٹ کے ایک کمیٹی روم میں منعقد ہوئی، جس کی میزبانی برطانوی پاکستانی رکنِ پارلیمنٹ ناز شاہ کی دعوت پر کی گئی، جبکہ اس کا اہتمام آرٹس پروموٹر عطا حق نے کیا تھا۔ تقریب میں برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان اور پاکستانی کمیونٹی کی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

 ایمن خان اور منیب بٹ کو پاکستانی ڈرامے اور تفریحی شعبے میں خدمات اور ملکی فن و ثقافت کو عالمی سطح پر متعارف کرانے میں کردار ادا کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا۔

ایمن خان اور منیب بٹ نے برطانوی پارلیمنٹ میں اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے کیریئر کا یادگار لمحہ قرار دیا ہے۔

منیب بٹ کا کہنا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ اتنا متاثر کن رہا کہ اب میں سیاست میں آنے کے بارے میں بھی سوچ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ملنے والی محبت، گرم جوشی اور عزت پر شکر گزار ہیں، پاکستانی ڈراموں، فلموں اور فنکاروں نے دنیا بھر میں اپنی جگہ بنائی ہے اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ذریعے ملک کے ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر فروغ مل رہا ہے۔

 ایمن خان نے اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ دونوں ملکوں میں یکساں محبت ملتی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!