بچوں کے لیے اہم خبر! 6 دن تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے

بچوں کے لیے اہم خبر! 6 دن تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے

شہر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول 22 سے 25 نومبر تک بند رہیں گے۔
بچوں کے لیے اہم خبر! 6 دن تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے

Webdesk

|

20 Nov 2026

ننکانہ صاحب: بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے باعث تعلیمی ادارے 20 سے 25 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں بابا گرو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 6 روز تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول 22 سے 25 نومبر تک بند رہیں گے۔

تاہم گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی اسکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول فاطمہ جناح 20 سے 25 نومبر تک بند رہیں گے، جہاں تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والے سکھ یاتریوں کی رہائش کا انتظام کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گورنمنٹ گرو نانک گریجویٹ کالج برائے طلبہ 20 سے 25 نومبر تک بند رہے گا، جبکہ گورنمنٹ گرو نانک گریجویٹ کالج برائے طالبات اور تمام پرائیویٹ کالجز میں 23 سے 25 نومبر تک تعطیلات ہوں گی۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے باوجود تمام امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے.

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!