بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ، پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ، پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی

پاکستان کی جانب سے بدر منیر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 88 رنز اسکور کیے
بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ، پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی

Webdesk

|

16 Nov 2026

ڈھاکا: بنگلا دیش میں جاری بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے میزبان بنگلا دیش کو 126 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے اور بنگلا دیش کو کامیابی کے لیے 245 رنز کا ہدف دیا۔

 پاکستان کی جانب سے بدر منیر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 88 رنز اسکور کیے جبکہ طلحہ اقبال نے 68 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

 جواب میں بنگلا دیش کی ٹیم پاکستانی بالرز کے سامنے مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 118 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

اس طرح پاکستان نے 126 رنز سے کامیابی حاصل کرکے ایونٹ میں پہلی فتح اپنے نام کرلی۔ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم اب اپنا دوسرا میچ 17 نومبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!