عمران خان کو اڈیالہ جیل میں مزید 11 کتابیں پہنچا دی گئیں
ویب ڈیسک
|
22 Nov 2026
پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے مطالعے کے لیے مختلف موضوعات پر مشتمل 11 کتابیں اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کردی گئی ہیں۔
عمران خان کے قانونی اور جیل سے متعلق معاملات میں پیش ہونے والے خالد یوسف چوہدری نے کتابیں جیل انتظامیہ کے حوالے کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
ان کے مطابق کتابوں میں عالمی اور قدیم تاریخ، اسلامی تاریخ، اسلامی قانون، فقہ، مذہب، فلسفہ، تصوف، سیاسی نظریات، بین الاقوامی تعلقات، سفارت کاری اور عالمی امور سے متعلق موضوعات شامل ہیں۔
کتابوں میں مختلف تہذیبوں کے عروج و زوال، اسلامی فکر کی ارتقا، مسلم تاریخ، نوآبادیاتی دور کے قانونی نظام، عالمی طاقتوں کی سیاست، جنگوں اور بین الاقوامی سیاسی حالات کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔
خالد یوسف چوہدری کا کہنا ہے کہ کتابوں کا انتخاب تاریخی، مذہبی، فکری اور سیاسی موضوعات پر مختلف نقطہ نظر فراہم کرتا ہے۔
Comments
0 comment