جہاز میں مسافر کی پینٹ سے 2 سانپ برآمد

جہاز میں مسافر کی پینٹ سے 2 سانپ برآمد

امریکا کے ایک ہوائی اڈے پر عجیب و غریب واقعے میں سیکیورٹی افسران کو ایک مسافر کی پتلون سے سانپوں کا بیگ برآمد کرلیا گیا ہے۔
جہاز میں مسافر کی پینٹ سے 2 سانپ برآمد

Webdesk

|

5 May 2024

میامی: امریکی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی افسران نے کارروائی کرتے ہوئے جہاز میں جانے والے مسافر کی پتلون سے سانپوں کا ایک چھوٹا بیگ برآمد کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کے ایک ہوائی اڈے پر عجیب و غریب واقعے میں سیکیورٹی افسران کو ایک مسافر کی پتلون سے سانپوں کا بیگ برآمد کرلیا گیا ہے۔

ریاست میامی میں ایئرپورٹ سیکیورٹی افسران کو مسافر کی پینٹ سے عینک کا چھوٹا سا بیگ ملا جس میں متعدد سانپوں کے بچے رکھے ہوئے تھے۔ واقعہ کا انکشاف مسافر کے ہوائی جہاز میں داخل ہونے سے کچھ دیر قبل ہوا۔

میامی کی ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن ٹی ایس اے نے یہ واقعہ سابقہ ٹوئٹر ایکس پر اپنے آفیشل اکانٹ پر شیئر کیا۔ پوسٹ میں دو چھوٹے سانپوں کی تصویر بھی شیئر کی گئی جو دھوپ کے چشمے کے بیگ سے برآمد ہوئے تھے۔

ایڈمنسٹریشن کے مطابق سانپوں کو فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کے سپرد کردیا گیا ہے ۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!