سندھ کی تقسیم زور زبردستی سے ہوئی توکراچی کی سڑکوں پر خون بہے گا، بلاول

سندھ کی تقسیم زور زبردستی سے ہوئی توکراچی کی سڑکوں پر خون بہے گا، بلاول

زور زبردستی صوبے کی تقسیم کریں گے تو عام آدمی ہتھیار اٹھائیں گے
سندھ کی تقسیم زور زبردستی سے ہوئی توکراچی کی سڑکوں پر خون بہے گا، بلاول

Webdesk

|

17 Nov 2026

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انتباہ کیا ہیکہ زور زبردستی سندھ کی تقسیم ہوئی تو کراچی کی سڑکوں پرجو خون بہیگا اس پرسوال پوچھے جائیں گے۔

 زور زبردستی صوبے کی تقسیم کریں گے تو عام آدمی ہتھیار اٹھائیں گے اور بات دشمنی تک جائے گی، سسٹم تباہ نہیں ہوا، سسٹم کو تباہ کرایا گیا ہے، سسٹم اگر تباہ ہوا ہے تو اس کا علاج ری سیٹ میں ہے، یہ سیاسی ری سیٹ ہوگا۔

کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو  نے کہا کہ یہ سسٹم بالکل تباہ ہوچکا ہے لیکن کیوں ہوا ہے اس پر کوئی بات نہیں کر رہا، سسٹم کو ری سیٹ کرنا ہوگا تاکہ حقدار کو اس کا حق مل سکے، میں بھی سسٹم کولیپس ہونے میں ذمہ دار ہوں۔

انہوں نے کہا ہمیں ایک غیر سیاسی نہیں سیاس ری سیٹ کی ضرورت ہے، اگر سسٹم کو سیاسی ری سیٹ کرنا ہے تو آغاز پارلیمان سے کیا جائے، اپوزیشن کو پارلیمان پر بالکل بھی اعتماد نہیں ہے، اپوزیشن کا اعتماد پارلیمان میں بحال کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!