سابق آسٹریلوی کرکٹر شین ڈائٹز پاکستان ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

سابق آسٹریلوی کرکٹر شین ڈائٹز پاکستان ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

شین ڈائٹز اس سے قبل ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں
سابق آسٹریلوی کرکٹر شین ڈائٹز پاکستان ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

Webdesk

|

17 Nov 2026

لاہور: سابق آسٹریلوی کرکٹر شین ڈائٹز کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے، وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور ویسٹ انڈیز میں قومی سکواڈ کو جوائن کریں گے۔

 شین ڈائٹز اس سے قبل ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں، ان کی کوچنگ میں ٹیم نے 2024 اور 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

 وہ بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز کی ویمنز ٹیموں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔شین ڈائٹز کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم کا ہیڈ کوچ بننا ان کے لیے اعزاز ہے، پاکستان کرکٹ کی شاندار تاریخ ہے اور وہ قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ 2028 کے ہوم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شائقین کو خوشیاں دینا ہدف ہے، جس کے لیے ٹیم کو سخت محنت کرنا ہوگی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!