حزب اللہ کی حمایت جاری رہے گی، پاسداران انقلاب کا دوٹوک اعلان

حزب اللہ کی حمایت جاری رہے گی، پاسداران انقلاب کا دوٹوک اعلان

مزاحمتی محاذ کے درمیان اتحاد پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکا ہے
حزب اللہ کی حمایت جاری رہے گی، پاسداران انقلاب کا دوٹوک اعلان

Webdesk

|

27 Apr 2026

تہران: پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی نے کہا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کی حمایت جاری رہے گی۔

ایک بیان میں اسماعیل قانی نے کہا کہ مزاحمتی محاذ کے درمیان اتحاد پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکا ہے، آج ہماری توجہ حزب اللہ اور مزاحمتی محاذ کے دیگر عناصر کی حمایت پر مرکوز ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ صہیونی ریاست نے حالیہ دہائیوں میں کسی بھی جنگ کو اپنے مقاصد حاصل کر کے ختم نہیں کیا، جنوبی لبنان میں شکست اسی تاریخی تسلسل کا حصہ ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!