9 hours ago
حوثیوں سے براہِ راست رابطے: امریکی نائب صدر نے تصدیق کردی
حوثیوں نے امریکا کو 2025 کی جنگ بندی برقرار رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Webdesk
|
17 Sep 2026
واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق کردی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حوثیوں نے امریکا کو 2025 کی جنگ بندی برقرار رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اس موقع پر حوثیوں نے امریکا کو کہا کہ بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہاز ان کا ہدف نہیں، سعودی عرب سے منسلک جہازوں کو ہدف سمجھا جاتا ہے۔
دوسری جانب امریکا نے یمن میں حوثی پیش قدمی پر تشویش ظاہر کی اور سعودی عرب کی فوجی مدد نہیں کی۔ یاد رہے کہ امریکا نے مارچ 2025 میں حوثیوں کو غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔
Comments
0 comment