رضوان اور امام کے فونز سے ابتدائی تحقیقات میں کوئی چیز سامنے نہیں آئی: ذرائع
Webdesk
|
16 Sep 2026
لاہور: قومی کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق کے موبائل فونز سے کوئی قابل ذکر چیز سامنے نہیں آئی۔
ذرائع کے مطابق محمد رضوان اور امام الحق کو این سی سی آئی اے نے ازخود نوٹس پر طلب کیا گیا تھا، کھلاڑیوں کے موبائل فون فارنزک کے لیے تحویل میں لیے گئے اور موبائل فونز میں پیغامات اور رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق ڈریسنگ روم لیکس سے متعلق سوشل میڈیا معلومات بھی تحقیقات کا حصہ ہیں تاہم ابتدائی تحقیقات میں موبائل فونز سے کوئی قابلِ ذکر چیز سامنے نہیں آئی۔
ذرائع کے مطابق مزید فارنزک تجزیہ اسلام آباد ہیڈکوارٹرز میں جاری ہے، فارنزک میں مالی لین دین اور ممکنہ ٹرانزیکشنز کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔
این سی سی آئی اے ذرائع کا کہنا ہیکہ مطابق رپورٹ پی سی بی حکام کو بھجوائی جائے گی، اور بورڈ رپورٹ کی روشنی میں کھلاڑیوں کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔ذرائع کے مطابق امام الحق اور رضوان سے پوچھ گچھ کی گئی لیکن باقاعدہ سوالنامہ نہیں دیا گیا۔
Comments
0 comment