نیتن یاہو کو ظہران ممدانی سے محفوظ رکھنے کے لیے اسرائیل کی نئی تدبیر

نیتن یاہو کو ظہران ممدانی سے محفوظ رکھنے کے لیے اسرائیل کی نئی تدبیر

نیتن یاہو اگلے ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جائیں گے۔
نیتن یاہو کو ظہران ممدانی سے محفوظ رکھنے کے لیے اسرائیل کی نئی تدبیر

Webdesk

|

17 Sep 2026

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیتن یاہو کو ظہران ممدانی کا اتنا خوف لاحق ہو گیا ہے کہ اسرائیل یہ سوچنے کے لیے سر پکڑ کر بیٹھ گیا ہے کہ وزیر اعظم کو کیسے محفوظ رکھا جائے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے نیویارک دورے کے دوران سیکیورٹی، احتجاج اور گرفتاری سے متعلق خدشات کے باعث اسرائیل ان کے طیارے کے لیے معمول کی بہ جائے متبادل ایئرپورٹ یا فوجی اڈا استعمال کرنے پر غور کر رہا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اگلے ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جائیں گے۔ اسرائیل نیتن یاہو کے سرکاری طیارے کو نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر اتارنے کی بہ جائے دوسرے راستے استعمال کرنے پر غور کر رہا ہے۔

اس کی وجہ یہ خدشہ ہے کہ ہو سکتا ہے نیویارک کے میئر ظہران ممدانی طیارے کو دورے کے دوران ایئرپورٹ پر کھڑا رکھنے کی اجازت نہ دیں، تو ایسے میں متبادل کے طور پر نیوارک لبرٹی ایئرپورٹ یا کسی قریبی فوجی اڈے کو استعمال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

نیتن یاہو کے دورے کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جائیں گے، امریکی سیکرٹ سروس بھی ان کی سیکیورٹی میں اہم کردار ادا کرے گی، تاہم نیتن یاہو کے قیام والے ہوٹل کے باہر بڑے احتجاج کی توقع ہے، اقوام متحدہ کے دفتر کے قریب بھی اس وقت احتجاج ہوگا جب نیتن یاہو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

یاد رہے کہ میئر ظہران ممدانی نے پہلے کہا تھا کہ وہ اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ یہ جائزہ لے رہے ہیں کہ نیتن یاہو کو غزہ میں مبینہ جنگی جرائم کے الزام میں گرفتار کیا جا سکتا ہے یا نہیں، تاہم بعد میں انھوں نے واضح کیا کہ انھیں اسرائیلی وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کا قانونی اختیار حاصل نہیں ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!