1 hour ago
پنجاب والے اسحاق ڈار ریٹائر ہوگئے یہ اسلام آباد والے ہیں، نااہلی کی درخواست مسترد
ویب ڈیسک
|
17 Sep 2026
لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر خزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے 2021 میں دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے غیر ضروری اور غیر مؤثر قرار دے کر مسترد کردیا۔
جسٹس حسن نواز مخدوم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر فیصلہ سنایا۔ درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو شامل کیا گیا تھا۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اسحاق ڈار بیرون ملک مقیم ہیں اور متعدد مقدمات میں مطلوب رہے ہیں، جبکہ الیکشن کمیشن سے بھی ان کی نااہلی کی درخواست کی گئی تھی۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ الیکشن کمیشن کو اسحاق ڈار کو سینیٹر کے عہدے سے نااہل کرنے کا حکم دیا جائے۔
دورانِ سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اسحاق ڈار پنجاب سے سینیٹر کی حیثیت سے ریٹائر ہوچکے ہیں اور اب اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں، اس لیے درخواست غیر مؤثر ہوچکی ہے۔
عدالت نے دلائل کے بعد درخواست کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔
Comments
0 comment