2 hours ago
سپریم کورٹ کے حکم پر رہائی کے فوری بعد ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ دوبارہ گرفتار
ویب ڈیسک
|
17 Sep 2026
راولپنڈی میں سپریم کورٹ کی جانب سے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کے حکم کے بعد ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو ایک نئے مقدمے میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ایس پی خرم اشرف دونوں کو لے کر اسلام آباد روانہ ہوگئے، جبکہ مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی پولیس ٹیم کے ہمراہ تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی آپریشنز تقریباً 10 گاڑیوں پر مشتمل نفری کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے تھے، جہاں سے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو تحویل میں لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں کو اسلام آباد میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج ایک مقدمے میں طلبی کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آج ہی سپریم کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزائیں معطل کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت مقدمے کے حتمی فیصلے تک دونوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
Comments
0 comment