3 hours ago
کیوان کی پہلی سالگرہ پر ایمان اسد کا رجب بٹ کے نام جذباتی پیغام، تقریب میں اہل خانہ سمیت شرکت کی دعوت
ویب ڈیسک
|
17 Sep 2026
رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان اسد نے اپنے بیٹے کیوان سلطان کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سابق شوہر کے نام ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔
ایمان اسد نے کیوان کے والد کو سالگرہ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ، ان کے والدین اور غزل اس خاص دن کا حصہ بنیں اور کیوان کی خوشیوں کو یادگار بنائیں۔
اپنے پیغام میں ایمان اسد نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بہت کچھ کہا جا رہا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے کبھی کیوان کو اپنے والد سے ملنے سے نہیں روکا۔ ان کا کہنا تھا کہ بچے کو ماں اور باپ دونوں کی محبت، توجہ اور پرورش کی ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیوان کی زندگی کو عدالت کے کمروں کی چار دیواری تک محدود کرنا مناسب نہیں، کیونکہ یہ دن اس کی معصوم خوشیوں اور خوبصورت یادوں کے لیے ہے۔
ایمان اسد نے رجب بٹ سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا کبھی انہوں نے کیوان کا حال پوچھا، اس کی ضروریات جاننے کی کوشش کی، اس کے ساتھ وقت گزارا یا اس کی ذمہ داری نبھائی؟
ان کے مطابق پورے سال کی خاموشی اور دوری کو صرف ایک سالگرہ کی تقریب سے پورا نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ باپ ہونا صرف ایک دن کی بات نہیں بلکہ روز کی ذمہ داری ہے۔
ایمان اسد نے دعویٰ کیا کہ ان کے گھر کے دروازے ہمیشہ کھلے رہے اور عید پر بھی انہوں نے کیوان کے والد کو ملنے سے نہیں روکا، تاہم ان کے بقول گھر آنے کے بجائے عدالت کا راستہ اختیار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی رجب بٹ، اماں، بابا اور غزل کو کیوان کی پہلی سالگرہ میں شرکت کی دعوت دیتی ہیں تاکہ بچے کی خوشی میں سب شریک ہوسکیں۔
آخر میں ایمان اسد نے لوگوں سے اپیل کی کہ دونوں گھرانوں کو سوشل میڈیا کی زینت بنانے کے بجائے خوشیوں کا گہوارہ بنائیں۔
Comments
0 comment