سانحہ پمز میں بچ جانے والی واحد بچی بھی انتقال کرگئی

سانحہ پمز میں بچ جانے والی واحد بچی بھی انتقال کرگئی

حادثے میں مرنے والے بچوں کی تعداد 15 ہوگئی
سانحہ پمز میں بچ جانے والی واحد بچی بھی انتقال کرگئی

ویب ڈیسک

|

17 Sep 2026

پمز اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے کے دوران زندہ بچ جانے والی واحد نومولود بچی ایزل بھی کئی روز زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئی۔

ایزل کے والد کے مطابق ان کی بیٹی پمز اسپتال میں زیر علاج تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں آگ لگنے کے دوران ایک نرس نے ایزل کو بحفاظت نکال کر بچا لیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پمز آتشزدگی سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی تھی، جس میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت کو انتظامی ناکامی قرار دیا گیا، جبکہ رپورٹ میں فرنٹ لائن طبی عملے کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق چارج نرس نسرین اختر، سیکیورٹی گارڈ ماریہ سلیم اور اسٹاف نرس رضیہ نورین نے واقعے کے دوران فوری طور پر بچوں کو محفوظ کرنے کی کوشش کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نرس رضیہ نورین نے ایک نومولود کو بچایا اور دوبارہ نرسری میں داخل ہونے کی کوشش بھی کی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!