چین کا امریکا سے جاسوسی کے من گھڑت الزامات بند کرنے کا مطالبہ

چین کا امریکا سے جاسوسی کے من گھڑت الزامات بند کرنے کا مطالبہ

امریکا جاسوسی کے الزامات کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں پابندیاں عائد کرنے کا بہانہ نہ بنائے
چین کا امریکا سے جاسوسی کے من گھڑت الزامات بند کرنے کا مطالبہ

Webdesk

|

12 Nov 2026

بیجنگ: چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی بنانے والی کمپنی اینویڈیا کے معاملے پر جاسوسی کے من گھڑت الزامات عائد کرنا بند کرے۔

چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ما ننگ نے کہا ہے کہ امریکا جاسوسی کے الزامات کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں پابندیاں عائد کرنے کا بہانہ نہ بنائے، چین کی سائنسی اور تکنیکی ترقی اپنی ایجادات اور عالمی تعاون کا نتیجہ ہے۔

ما ننگ کا مزید کہنا ہے کہ چین دونوں ممالک کے سربراہانِ مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاقِ رائے پر عمل درآمد کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!